2 اکتوبر 2012 - 20:30

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دکان پر فائر نگ کے باعث خاتون سمیت دو افراد ہلا ک ہوگئے۔

ابنا: پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے برما ہوٹل سے ملحقہ درزی کی دکان پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہاں موجو دخاتون اور دکاندار زخمی ہوگئے انہیں طبی امداد کی فراہمی کیلئے سول ہسپتال لے جایا جارہاتھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ دُکانداراسپتال پہنچ جانے کے باوجود جا نبر نہ ہو سکا پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے تاہم کوئی گرفتا ری عمل میں نہیں آئی۔

.....

/169